سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا
گلگت بلتستان (کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر خالد خورشید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) گلگت کے جج رحمت شاہ نے سنایا۔
فیصلے کے مطابق خالد خورشید پر سیکیورٹی اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دینے کا الزام ثابت ہوا۔ عدالت نے انہیں 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
خالد خورشید کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہےانسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالد خورشید کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔
اس اہم فیصلے نے سیاسی اور قانونی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔۔