اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ کی سپلائی بازار میں کارروائی،زائد المیعاد اشیاء برآمد، غیر معیاری اوزان ضبط، دکانیں سیل
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)اسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سردار مشتاق احمد نے ہمراہ ایس ایچ او سٹی تھانہ راولاکوٹ معہ نفری و عملہ اوزان و پیمائش راولاکوٹ سپلائی بازار میں اشیاء و خرد نوش کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے چیکنگ/پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ دکانوں میں موجود اوزان کی بھی پڑتال کی۔
پڑتال کے دوران افتخار جنرل سٹور،عنایت بیکری، فریشکو بیکری،مین نیشنل بیکری سپلائی بازار،ظہیر جنرل سٹور اور سانان جنرل سٹور میں زائد المیاد اشیاء برامد ہونے پر موقع پر جرمانہ کی سزا دی گئی
جبکہ 70 پرسنٹ دکانات پر موجود اوزان معیار سے کم پاتے ہوئے موقع پر جرمانہ کیا گیا اور کم ویٹ اوزان کو زیر ضبطی لایا گیا۔سپلائی بازار میں زیاد ریٹ کی شکایت پر ایک قساب کی دوکان کو سیل کرتے ہوئے بند حوالات کیا گیا۔ہوٹل اور مرغ شاپ پر معمولی غفلت اور صاف ستھرائی کے حوالے سے وارننگ دی گئی
اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے ریلیف کاملہ عوام تک پہنچائیں۔کسی قسم کی غیر قانونی حرکت کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔دوکاندار حضرات تجارتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروبار کریں تاکہ عام ادمی کو ریلیف مل سکے۔
کوالٹی اور قیمتوں پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام الناس سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔