طالب علم کا اعزاز،ریان حسین نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی
گلگت بلتستان کے علاقے گوہر آباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ریان حسین فضل نے اپنی قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے کلاس 5th میں Elysian School System Jutial, Gilgit سے اپنی کلاس سمیت پورے سینئر سیکشن میں ٹاپ کر لیا ہے۔
ریان حسین نے اپنی اس شاندار کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت، بہترین تدریس، اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ریان حسین فضل معروف تعلیمی شخصیت اور گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے سابقہ سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر فضل الرحمن اصنلی کے صاحبزادے ہیں۔
ریان حسین کی اس کامیابی پر اس کے اساتذہ، اہلِ خانہ، اور علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔