غیر ملکی این جی اووز کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کے پس منظر میں کوئی نظریاتی سوچ نہیں،ڈاکٹر حمیرا طارق
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد۔ شعور ، تربیت اخلاق اور نئی نسل کو آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہے
اور اسی مقصد کے لیے تعلیمی ادارے قائم کیے جاتے ہیں مگر افسوس کہ متعدد بڑے نامی گرامی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو علم ہی نہیں کہ انہوں نے اپنے تعلیمی پراجیکٹس کو کن مقاصد کے تحت کھڑا کیا ہے گویا کہ ان کے نزدیک ادارے بنانے کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے –
یہ بہت بڑا قومی المیہ ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عثمان پبلک سکول کے ہیڈ آفس کے وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا –
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے قیام کا حقیقی مقصد کمائ نہیں ، بلکہ نسلوں کی تعلیم و تربیت ہے- جس کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی اور مقاصد و ویژن کا تعین لازم ہے-
الحمداللہ عثمان پبلک سکول نے نسلوں کو نظریہ پاکستان سے جوڑا اور ادارے تربیت یافتہ محب وطن پاکستانی آج چمن کے گوشے گوشے میں اپنی تربیت کے گر دکھا رہے ہیں –
وطن عزیز کے لازوال اتفاق و اتحاد کو قائم رکھنے اور مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے لیے ایسے بے مثال اداروں کی اشد ضرورت ہے- اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں#