برائٹ سٹارزانسٹیٹیوٹ آف ماڈرن بیسک سٹڈیز ساوڑمیں تقریب

برائٹ سٹارزانسٹیٹیوٹ آف ماڈرن بیسک سٹڈیز ساوڑمیں تقریب

تتہ پانی(کشمیر ایکسپریس نیوز)برائٹ سٹارز انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن بیسک سٹڈیز ساوڑ میں کشمیری شہداء بچوں کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا

جس میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ،کشمیری شہداء بچوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی جانب کشمیری شہداء کے خصوصی دن کی مناسبت سے برائٹ سٹارز انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن بیسک سٹڈیز ساوڑ میں میں بھی ایک واک و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس میں ادارہ کے طلباء و طالبات کے علاوہ ادارہ کے اساتذہ نے شرکت کی ،اس موقع پر شہداء کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،اور نعرے بازی کی گئی ،آخر پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.