یوم حق خودارادیت ،ضلع بھمبر کے تاریخی مقام ہاتھی گیٹ پر ریلی

یوم حق خودارادیت ،ضلع بھمبر کے تاریخی مقام ہاتھی گیٹ پر ریلی

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھمبر کے تاریخی مقام ہاتھی گیٹ پر یوم حق خودارادیت کی مناسبت سےتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرین کاکہناہے کہ بھارتی نام نہاد یوم جمہوریت کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری مسترد کرتے ہیں،

یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کامطالبہ کرتے ہیں۔مقررین قیصرمحمودشمس،فاروق زبیر شفیق اصغر،اقبال انقلابی محمد علی و دیگر نے کہاکہ اقوام متحدہ نے پانچ جنوری1949 میں ایک قرارداد منظور کی جس میں جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا اور انہیں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا،

حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے اور عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان نے قرارداد منظور کی تھی جو جموں وکشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کی ضمانت دیتی ہے۔

دنیابھر میں مقیم کشمیری عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بے دھڑک پامالیوں کیخلاف اور کشمیریوں کو ان کے حقِ خودارادیت کی یقینی فراہمی کے لیے کارروائی کریں۔

آج کی نوجوان نسل جہاں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہورہی ہے وہیں ان تاریخی دنوں کو یاد رکھناچاہیے دنیا بھر میں اللہ مظلوموں کی مددکرے،تاہم کشمیری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف دن رات کوشاں ہیں،آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں،دنیا میں ایسے ممالک جو ترقی یافتہ ہیں انہیں بھی آج اس بدلتے وقت کے ساتھ انصاف کی حمایت کرنا ہوگی۔
یوم حق خوداردایت پر آج کے پڑھے لکھے باشعور مسلمان کوسمجھنا ہو گا کہ کیسے بھارت ففتھ جنریشن وار سے پاکستان و عالم اسلام کا نقصان کررہاہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں و خواتین پر ظلم کرتاہے،اور پھر اگر کوئی ظلم کی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کرے تو فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیاسے اسکوفوری ڈیلیٹ کرتاہے،

ظلم و بربربت 77 سال سے جاری ہے،ہمارے نوجوان کواپنے آباواجداد،اسلاف کی شاندار تاریخ سے گمراہ کرنے،مسلم تاریخی ہیروز کے چہروں کومسخ کرنے کی مذموم حرکت کرتاہے۔بھارتی سازشیں و چال آج بھی چل رہی ہے۔نوجوان نسل اس سال حق خودارادیت کے موقع پرعہد ضرور کرے کہ ریاست آزادکشمیرپاکستان و عالم اسلام کی حفاظت کریں گے ،گھرومکان سلامت ہو گا

تومکین سلامت رہیں گے،فوری ممکنات میں سے ایک چیز جوہم سب کرسکتےہیں کہ عالمی دنیا کو۔فیس بک کے ذریعے بھارت کا اصلی “فیس “بھارتی مکروہ چہرہ ہی دکھادیاجائے۔۔ایک تصویر اور ایک تحریرکےساتھ لکھیں بھارتی ظلم نامنظور۔۔شایدعالمی طاقتیں سوچ ہی لیں کہ بھئی سب احتجاج کررہے ہیں تو ضرور کوئی نہ کوئی ظالم ظلم کررہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.