یوم حق خودارادیت: ضلع حویلی کہوٹہ میں کشمیریوں کے حق کے عزم کا اعادہ
حویلی کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)5 جنوری یوم حق خود اردیت پوری ریاست کی طرح ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیروں کو ایک دن ضرور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیا جائے گا,مرکزی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کمپلکس حویلی کہوٹہ میں ہوا،
تقریب میں ضلعی افسران سول سوسائٹی صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 5جنوری1949میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یہ قرارداد پاس کی کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی رائے کے عین مطابق کیا جائے لیکن بدقسمتی سے 75سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں سکا
اقوام متحدہ اور عالمی سلامتی کے ادارے اپنے ہی کیے ہوئے وعدہ پورا نہ کر سکے،75 برس گزارے کے باوجود آج تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ہر روز ظلم کی ایک نئی داستان رقم کررہی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ ایاز نثار کا کہنا تھاکہ آج کے دن کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے پر اقوام متحدہ پر زور دینا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کا ان کا بنیاد حق حق خود ارادیت دے تاکہ جموں کشمیر کے لوگ اپنی مرضی سے آزادی کی زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بھیٹں گے۔