چوھدری عبدالرزاق نیازی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

چوھدری عبدالرزاق نیازی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،آزاد کشمیر کی صحافت کا 35 سالہ باب بند

اسلام گڑھ (نامہ نگار) آزاد کشمیر کی صحافت کا 35 سالہ باب بند ہوگیا،بے باک اور جرات مند صحافی، بابائے صحافت، سپریم ہیڈ چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوھدری عبدالرزاق نیازی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،

گزشتہ روز نماز عشا کے بعد اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا، اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ میں جان کی بازی ہار گئے، سوشل میڈیا پر موت کی خبر وائرل ہونے کے بعد عوام علاقہ کی کثیر تعداد رہائش گاہ پہنچ گئی،

نماز جنازہ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ میں ادا کردی گئی، سجادہ نشین دربار عالیہ فیضپور شریف علامہ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں آزادکشمیر اور پاکستان سے صحافتی، سماجی، سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، ہر آنکھ اشکبار، چوھدری عبدالرزاق نیازی کی صحافتی و سماجی خدمات کو خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے سینئیر صحافی و اسلام گڑھ میں بابائے صحافت چوھدری عبدالرزاق نیازی کا 1990 میں شروع ہونے والا صحافت کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، چوھدری عبدالرزاق نیازی دل کا دورہ پڑنے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، گزشتہ شب نماز عشاء کے بعد اپنی رہائش گاہ میں تھے کہ دل کی تکلیف ہوئی جس پر اہل خانہ اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ لے کر گئے

، دل کا دورہ اتنا شدید تھا کہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے، ان کی نماز جنازہ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ میں ادا کی گئی، سجادہ نشین دربار عالیہ فیضپور شریف علامہ مولانا پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر جن مقررین دیگر مقررین نے خطاب کیا

ان میں خطیب جامع مسجد دربار عالیہ کھڑی شریف علامہ زبیر احمد، مفتی وسیم رضا، سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی، سابق کسٹوڈین چوھدری خلیق الزماں، ممبر گوررننگ بورڈ میرپور خالد چوھدری، ڈپٹی مئیر میرپور محمد رمضان چغتائی، سئینیر صحافی باغ راجہ محمد شفیق شامل ہیں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ عطا المصطفیٰ نے سر انجام دیے، اس موقع پر مقررین نے چوھدری عبدالرزاق نیازی کی صحافتی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،

مقررین نے کہا کہ چوھدری عبدالرزاق نیازی ایک درویش صفت اور سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، بچپن سے ہی انہیں نعت گوئی کا شوق تھا اور وہ ہر محفل میں نعت شریف اور میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا کلام پڑھنے میں پیش پیش رہتے تھے،

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں میں اور جلوسوں میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، انہوں نے 1990 میں صحافت شروع کی کئی سالوں تک اسلام گڑھ میں تن تنہا ہی شہسوار صحافت رہے، انہوں نے صحافت کو بھی عبادت سمجھ کر کیا اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا، وہ اپنی تحریروں کے ذریعے مظلوم کی آواز کو اربابِ اختیار تک پہنچاتے اور انہیں حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے، ان کاخلا صدیوں بعد بھی پر ہونا ممکن نہیں۔

ان کی وفات سے جہاں ان کے اہل خانہ کو صدمہ ہوا ہے وہیں پر پورا علاقہ ایک ہمدرد انسان سے محروم ہوگیا ہے، دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی آخرت کی منازل آسان فرمائیں اور ان کے درجات میں بلندیاں عطافرماتے ہوئے ہم سب کو یہ عظیم صمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔چوھدری عبدالرزاق نیازی کی نماز جنازہ میں جن افراد نے شرکت کی

ان میں ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر محمد خالد چوھدری، سابق کسٹوڈین چوھدری خلیق الزماں، سی یو جے آزادکشمیر کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا، ڈپٹی مئیر میرپور محمد رمضان چغتائی، سابق سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، چوھدری معیز مجید ، ممبر بورڈ آف گوررننگ بھمبر محمد افتخار عظیمی، سینئیر صحافی باغ راجہ محمد شفیق، عظیم بخش چوھدری، گرداور محمد شبیر، عامر چوہان، ناصر شریف بٹ، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈڈیال کے صحافیوں شاہد اقبال بٹ، سہیل برکت، عاصم بٹ، میرپور سے الطاف حمید راو، سجاد خانپوری، حافظ مقصود ، ارشد بٹ، اے سی اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی، تحصیلدار حمام شفیق، تحصیلدار عمران چوھدری، تحصیلدار چوھدری محمد ایوب، نعیم حسین بلوچ ، زاہد بشیر چوھدری، سب انسپکٹر سعید الحسن، سابق چیرمین ڈڈیال چوھدری شوکت گجر، آمین آھیر، شاہد احمد کھٹانہ، ابرار نیاز ایڈوکیٹ، قاضی محمود احمد چوھدری، سابق امیدوار اسمبلی، عارف محمود چوھدری، کونسلر نیاز بشیر ایڈوکیٹ، کونسلر ناصر محمود، ایاز اشرف ایڈوکیٹ، صحبت علی سرفراز ایڈوکیٹ، چیرمین انیس احمد رضا، مرزا نذیر احمد، اللہ دتہ بسمل، راجہ نثار، عابد چوھدری، ریٹائرڈ ڈی آئی جی چوھدری محمد عارف، ایس ایچ اسلام گڑھ وقار امین، معظم چوھدری، محمد رفیق بھٹی، کونسلر اسجد، سفیان راٹھوی، تنویر سردار الیاس چوھدری، چوھدری محمود جاتلاں، خواجہ اقبال، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد محمود، قائمقام چیرمین چکسواری چوھدری محمد تاسب،چوہدری اشرف ضیاء ایڈوکیٹ، سعید الحسن سب انسپکٹر، چوہدری طارق ایڈمن ڈی سی آفس،شاہد بٹ، ماسٹر کرامت حسین، جبار منہاس ایڈوکیٹ، سلمان کنیلوی ایڈوکیٹ، چوھدری عظیم بخش شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.