تراڑکھل،بھٹو شہید کا یوم پیدائش ،ریسٹ ہاؤس میں تقریب

تراڑکھل،بھٹو شہید کا یوم پیدائش ،ریسٹ ہاؤس میں تقریب

تراڑکھل(تحصیل رپورٹر)فخر ایشیا قائد عوام بھٹو شہید کی 97یوم ولادت کی تقریب تراڑکھل ریسٹ ہاؤس میں منعقد ھوئی جس میں پیپلز پارٹی کے قائدین کارکنان اور عوام علاقہ نے کیثرتعداد میں شرکت کی

جس میں بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب سے دوسروں کے علاؤہ سردار مشتاق شاہین ایڈوکیٹ سردارمحمد عظیم خان سابق معاون خصوصی سردار مقبول شاہین سردار شبیر انقلابی سردارمحمدحنیف خان سردارمحمد ایوب خان سردار منشاء عظیم ایڈوکیٹ سردارسعیداقبال زائد شبیر حق نواز بھٹو ایس ایم جمیل دانیال ۔ارشادشاد سردار کمال سردارمحمدشفیق خان نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا ھے کہ بھٹو شہید اور انکی بیٹی بےنظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں مقررین نے کہا ھے کہ بھٹو شہید نے کشمیر کی آزادی کےلئے ہزاروں سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اسلئے کشمیری ہمیشہ بھٹو شہید کے شکر گزار ہیں بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور پاکستانیوں کا وقار دنیا میں بلندکیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.