قرآن راہ نجات اورآخرت میں کامیابی کازریعہ ہے،پیر مظہر شاہ

قرآن راہ نجات اورآخرت میں کامیابی کازریعہ ہے،پیر مظہر شاہ

کراچی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قرآن راہ نجات اور آخرت میں کامیابی کا زریعہ ہے، قرآنی تعلیمات نے ظلم اور جہل کی تمام تاریکیوں کو ختم کرکے دنیا کو منور کیا ہے، قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہیں۔ صحیح بخاری کو دین اسلام میں منفرد مقام حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامعہ عربیہ خلیلیہ، جامعہ رحیمیہ گلستان جوہر، جامعہ معھد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی،جامعہ عائشہ صدیقہ کیماڑی اور جامعہ عربیہ خلیلیہ گلشن بہار میں منعقدہ ختم القرآن و بخاری شریف و دیگر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے قرآن مجید اور بخاری شریف مکمل کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ قرآن و حدیث میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے متعلق بہت تاکید آئی ہے اور اس کی اہمیت و فضیلت کو ہمارے نبی پاک ﷺ نے خوب اجاگر کیا ہے ، دینی تعلیم جہاں نعمت خداوندی ہے وہیں رحمت ربانی بھی ہے

جہاں ذریعہ برکت ہے تو وہیں باعث نجات اور وجہِ سربلندی ہے، اصل علم تو دینی تعلیم ہے،یہی علم ِدین انسان کو گمراہی سے ہدایت تک پہنچاتا ہے، تاریکی کے اندھیروں سے نکال کر نور ہدایت سے روشناس کرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کر لیں، قرآن اورسنت رسول اسی پر عمل کرنے والے کبھی اس پرفتن دور میں گمراہی کا شکار نہیں ہونگے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ قرآن پاک سیکھنا اور اس پر عمل کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ؐ نے ہمارے لئے دو چیزیں چھوڑی ہیں ایک قرآن اور دوسری سنت رسول اسی پر عمل کریں گے توکبھی گمراہی کا شکار نہیں ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مدراس دینیہ ہماری نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کی خدمات بے لوث ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.