چمن کوٹ میں فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان
دھیر کوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)چمن کوٹ میں فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی،قیمتی سامان جل کر خاکستر ،لاکھوں کا نقصان
تفصیلات کے مطابق دھیرکوٹ کے علاقے چمن کوٹ کے مرکزی بازار میں واقع ایک فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس افسوسناک واقعے میں دکان میں موجود تمام قیمتی فرنیچر اور دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں، جس سے دکان کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم دکان کا تمام سامان مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا
حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔