کوٹلی،مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف یوم سیاہ
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور اس سلسلہ میں وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر ملک اور صدر بار چوہدری عبدالرزاق ،چئیرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور جاوید ،مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب اختتام پذیرہوئی ،احتجاجی ریلی میں وکلا،تاجر ،سیاسی کارکنوں،سول سوسائٹی اور طلبہ نے شرکت کی ،ریلی میں مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف نعرے بازی کی گئی
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ مودی کے دورے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ نہیں بنا سکتے ۔اقوام متحدہ اپنی قرارداوں کے مطابق کشمیر یوں کوحق خودارادیت دلائے
وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے مزید کہا کہ ہر غیرت مند کشمیری ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔ بیس کیمپ کی حکومت کے قیام مقصد تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔ کشمیری جاگ رہے ہیں وہ ہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی انٹرنیشنل قاتل اور قصائی ہے ہم اس کی مقبوضہ کشمیر آمد کی مذمت کرتے ہیں ۔وہ مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنا چاہتا ہے وہ تاثر دینا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر ہندوستان کیساتھ ہے۔ مگر وہ کامیاب نہیں ہوگا۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ اس وقت تک جدوجہد میں شامل رہیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان میں شامل نہیں ہوجاتا۔ ہندوستان ترقیاتی منصوبوں سے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
مقررین نے کہا کہ مودی گجرات ،مقبوضہ کشمیر اور مشرقی پنجاب کا قصائی ہے اس کو اپنے ناپاک قدم کشمیر کی پاک دھرتی پر رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے شرکا سے ڈی سی فیض عالم۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نصیر راٹھور،ملک ساجد ایڈووکیٹ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،سردارمظہرایڈووکیٹ ،حریت رہنما محمود قریشی ایڈووکیٹ ،صدر بار چوہدری عبدالرزاق ایڈووکیٹ ،سردار گلفراز احمد صدر ایپکا ضلع کوٹلی ،راجہ شفیق۔ آصف ممتاز،تعظیم عزیر ایڈووکیٹ نےبھی خطاب کیا ۔آخر میں قرارداد کے ذریعے مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت کی گئی۔