آصفہ بھٹو زرداری سے صاحبزادہ ذوالفقار علی کی ملاقات

صاحبزادہ ذوالفقار علی کی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) قومی اسمبلی میں محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر برائے امور نوجوانان اور سینٹرل کوآرڈینیٹر پی وائی او پاکستان صاحبزادہ ذوالفقار علی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری بھی موجود تھیں۔

صاحبزادہ ذوالفقار علی نے آصفہ بھٹو زرداری کا قیادت کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ نوجوانوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے نوجوانوں کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے نوجوانوں کی شمولیت اور ان کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ نوجوان نسل کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس ملاقات کو قومی سطح پر نوجوانوں کے امور کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا

ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.