جنگ بندی کا معاہدہ حماس اور تحریک جہاد کی واضح فتح ہے. جماعت اسلامی نے حماس کی تاریخی فتح اور اہل غزہ کی مزاحمت پر اہل تشکر منانے کا اعلان کر دیا .
راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق اہل شام (موجودہ فلسطین شام لبنان وغیرہ )دنیا کے بہترین لوگ ہیں . اہل غزہ نے اپنے عزم مصمم ,کبھی نہ ہار ماننے والے آہنی جذبے اور انتھک قربانیوں سے اس بات کا عملی ثبوت دیا .
آج پوری دنیا بشمول غیر اسلامی دنیا یہ تسلیم کر رہی ہے کہ یہ لوگ آزادی اور عقیدے کی جدوجہد کرنے والوں میں سے بہترین لوگ ہیں. اسرائیل کے اپنے لوگ اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ ہم اس جذبے کو نہیں ہرا سکتے .
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے جنگ بندی کے معاہدے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے اعلان کے مطابق ہم سب آج یوم تشکر منا رہے ہیں.
جنگ بندی حماس اور اہل فلسطین کی واضح فتح ہے .اسرائیل جو حماس اور فلسطین کو صفہ ہستی سے مٹانا چاہتا تھا, آج اس کے پاس حماس کی شرائط پر جنگ بندی کے سوا کوئی آپشن نہیں. انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا.
انہوں نے دعا کی کہ اللہ حماس اور فلسطینی عوام کو ثابت قدم رکھے اور شہیدوں کی قربانیوں کو قبول کر کے فلسطین کو آزادی سے ہمکنار کرے.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اب تو ہوش کے ناخن لیں اور امریکہ اور اسرائیل سے ڈرنے کی بجائے حق کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں ورنہ دشمن اپنے خونی پنجے ہر جگہ گاڑ دے گا.