مقبول بٹ شہید کی برسی،تاریخی پروگرام ہوگا،سجاد،احسن کشمیری

مقبول بٹ شہید کی برسی،تاریخی پروگرام ہوگا،سجاد ،احسن کشمیری

دنیا بھر میں تہاڑ جیل میں مدفن قائد جموں کشمیر مقبول بٹ شہید کی برسی کے پروگرامات ہونگے

حویلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)مقبول بٹ شہید رحمہ منقسم ریاست کی آزادی اور بہالی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے 1984 دہلی کی تہاڑ جیل میں سولی پہ چڑھا کر شہید کر دیے گیا جن کا جسد خاکی تہاڑ جیل میں مدفن ہے

تفصیل کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع حویلی کا اجلاس منقعد ہوا جس میں ضلع بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ 11 فروری مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی جوش جذبے سے منائی جائے گی اس موقع پہ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلیوں اور سیمنار کا انقعاد کیا جائے گا ماہ مقبول کے آغاز سے مختلف پروگرامات اور سٹڈی سرکل کے ذریعے عوام کو نظریہ مقبول بٹ شہید رحمہ بارے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا

اجلاس میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے چالیس سال قبل ریاست جموں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے قوم کے ہیرو کو تہاڑ جیل میں پھانسی کے بعد جیل ہی میں دفن کر رکھا ہے بھارت مقبول بٹ شہید رحمہ کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کرے

شرکا نے اقوام عالم سے ریاست جموں کشمیر کے دو کروڑ انسانوں کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پاک بھارت اپنی اناؤں کو ایک طرف رکھا کر مسلہ جموں کشمیر کو انسانی بنیادوں پہ حل کرنے کی کوشش کریں مسلہ جموں کشمیر کو شملہ معاہدہ کر کہ پاک بھارت نے سرد خانے میں ڈال دیا تھا

شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلہ جموں کشمیر پہ کشمیریوں کو شامل کیے بنا دونوں ملکوں کا کوئی بھی فیصلہ ماننے کے ہم پابند نہیں اور مسلہ کشمیر پاک بھارت دونوں ملکوں کے زوال پذیر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے اگر مسلہ کشمیر کو حل کر دیا جائے تو جنوبی ایشیا جہاں ایٹمی جنگ سے محفوظ رہ سکتا ہی وہی پاک بھارت کی زبوں حال معشت ترقی کی سمت سفر میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ریاست جموں کشمیر کے منقسم حصوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا اقوام عالم نوٹس لے کر ریاست کی بہالی میں مدد فراہم کرے اجلاس میں فرید چوہان صدام کشمیری سجاد کیانی حمزہ راٹھور صدر جموں کشمیر سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ حویلی اور دیگر نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.