آل پارٹیز الائنس کاوادی لیپہ کےحقوق کیلئےاقدامات کامطالبہ

آل پارٹیز الائنس کاوادی لیپہ کےحقوق کیلئےاقدامات کامطالبہ

وادی لیپہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)آل پارٹیز الائنس نے وادی لیپہ کی حدود اربعہ پر مشتمل قانون ساز اسمبلی میں اضافی نشست، ٹنل کے میگا پراجیکٹ، سیاحت کے فروغ، ہائیڈل منرل پراجیکٹس کیلئے فنڈز مختص کرنے، نوجوانوں کو بلاسود آسان شرائط پر قرضوں کی اجرائیگی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے، تحصیل ہیڈ کوارٹر میں مساوی آسامیوں اور زیر کارتعلیمی پیکیج میں مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر عوامی مشاورت سے فیصلوں کا مطالبہ کر دیا

اور کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف لیپہ ویلی جلسہ میں کئے گئے ٹنل کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے 2014 کے وفاقی بجٹ میں رکھیں گے منصوبہ کی بحالی پر فوری توجہ مرکوز کریں، چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، قومی سلامتی کے ادارے اور عسکری قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے جن کے اسلامی، انسانی کردار کی دوراندیش پالیسیوں سے لائن آف کنٹرول کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں 70سالہ تاریخ میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے،

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین، اُمیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کامیاب ترین ریلی کے بعد شکریہ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام نے نظریہ استحکام پاکستان اور افواج پاکستان سے عقیدت اور اخوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے سردی کی شدت میں تاریخ ساز ریلی نکال کر بھارتی چہرہ دستیوں اور سازشوں کو بے نقاب کر کے نریندر مودی اور انکے آرمی چیف کے الزامات کو پاؤں تلے روند دیا ہے، جس معاشرے میں افواج کو عوام کی حمایت، اعتمادسازی حاصل ہو وہاں کی افواج دنیا کی سب سے بڑی فاتح قوت ثابت ہوتی ہے،

اے وطن تو سلامت رہے تا قیامت رہے یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کرنے پر وادی لیپہ کے سیاسی،مذہبی،تاجر، طلبہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور باالخصوص نوجوان نسل کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے مختصر کال پر ایسی شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس سے آستین کے سانپوں اور دشمن قوتوں کی آنکھیں کھل چکی ہیں، عوام نے اتحاد و اتفاق سے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی طرح اندرونی، بیرونی محاذ پر محلاتی سازشوں کو ملکی وقار، قومی تشخص پر غالب نہیں ہونے دیں گے

خوشحال، مستحکم، توانا پاکستان ہماری آرزؤں اور لہو رنگ جدوجہد کا نشان منزل ہے، سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے خود کش دھماکے کرنے والوں کو جلد یا بادیر اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے گا، تاہم ایسے چہرے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں اور سازشیوں کی تمام چالوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور عوام ہی ان کی طنابیں کھینچنے کی بدرجہ اُتم فہم و ادراک رکھتے ہیں،

شوکت جاوید میر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قومی خود اری کا ترجمان سبز ہلالی پرچم کی بے حرمتی زندہ قوموں کیلئے موت کے مترادف ہوتی ہے، دو قومی نظریہ پر حاصل کیے گئے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح، سبز ہلالی پرچم اور افواج پاکستان اہل کشمیر کیلئے نعمت خداوندی ہیں، جن کی وجہ سے قوم آزادی سے اپنی زندگیاں بسر کر رہی ہیں

ملک کی دفاعی سرحدوں کے ساتھ ساتھ چادر اور چاردیواری کے تحفظ، دہشت گردی، لاقانونیت کے خاتمہ میں خاکی وردی میں ملوث آفیسران اور جوانوں کی قربانیاں تاریخ عالم میں درخشندہ باب ہیں

شوکت جاوید نے کہا کہ افواج پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں، آج بھی دنیا بھر میں پاکستان ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا محافظ اور ترجمان بھی ہے،عالمی سطح پر دہشت گردی گئے اتحاد میں بہادر افواج پاکستان نے ہر اول دستے کاکردار ادا کرتے ہوئے آپریشن راہِ نجات،آپریشن ردالفساد، آپریشن ضرب عضب، خاتمہ فتنہ الخوارج کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ دیا، ہزاروں نہتے پاکستانیوں نے جان جان آفرین کے سپرد کی، بدنام زمانہ خفیہ بھارتی ایجنسی راکے ایجنٹ کل بھوشن یادو کے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی خون ریزی کے ٹھوس شواہد کے باوجود بھی اُن کے وزیراعظم نریندرمودی اور آرمی چیف پاکستان اور آزادکشمیر پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہیں اورعالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کھسیانی بجلی کھمبا نوچے کے مصداق پر عمل پیرا ہیں، شوکت جاوید نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، قومی سلامتی کے اداروں، کمانڈنگ آفیسر 10کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا، جنرل کمانڈنگ آفیسر 12 ڈب جنرل عرفان اور لیپہ گارڈز کے کمانڈر بریگیڈیئر عامر فرید اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے دورس پالیسیوں کے ذریعے عوام اور سب سے بڑی مقتدر ادارے کے درمیان اعتماد سازی کی فلک بوس عمارت تعمیر کر دی ہے جو قوموں کی ترقی، دفاع، عزت، غیرت کی سب…

Leave A Reply

Your email address will not be published.