ڈاکٹر محمد عدیل نےایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرلی

ڈاکٹر محمد عدیل نے کرغزستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی

کوٹلی(بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ہیڈ کلرک بابو محمد سلیم اختر چوہدری کے صاحبزادے اور محمد عقیل سلیم چوہدری (اسٹینو گرافر دفتر ضلع مفتی کوٹلی) کے بھائی ڈاکٹر محمد عدیل سلیم چوہدری نے انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔

اہلیان کوٹلی کی طرف سے مبارکباد و تہنیتی پیغامات۔ اہلیخانہ کا رب تعالیٰ سے اظہار تشکر اور طالب علم کی مزید کامیابی کے لیے دعائیں۔ ڈاکٹر محمد عدیل سلیم چوہدری نے تعلیمی میدان میں جس محنت و لگن کے ساتھ کامیابی کا زینہ طے کیا قابل ستائش اور والدین کے لیے باعث افتخار ہے۔

عدیل سلیم نہ صرف اپنے خاندان قبیلہ بلکہ اہلیان کوٹلی کا بھی فخر ہیں۔دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ڈاکٹر عدیل سلیم کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعا کی ہے کہ رب تعالیٰ انہیں دکھی انسانيت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صحت و سلامتی کے ساتھ مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.