ٹی ایچ کیوتراڑکھل میں سہولیات کےفقدان پر گرینڈ جرگہ

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تراڑکھل میں سہولیات کےفقدان پر گرینڈ جرگہ

تراڑکھل (تحصیل رپورٹر)تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑکھل میں سہولیات کا فقدان کے حوالے سے تراڑکھل میں 18جنوری ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ھوا جرگہ کی صدرات سردارمحمد شبیر خان صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن ممبر آل آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار قدوس خان سیکرٹری جنرل انجمن تاجران تراڑکھل نے سر انجام دئیے۔

گرینڈ جرگہ میں تحصیل تراڑکھل کے ساتھ مشتمل 32گاؤں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں انجمن تاجران کے عہدیداران قلعاں۔ٹنگی گلہ مرشدِ آباد گڑالہ انجمن تاجران کے عہدیداران بازار تراڑکھل ٹرانسپورٹ یونین کے صدور کے علاؤہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں وکلاء برادری طلباء یونین کے نمائندوں کے علاؤہ سول سوسائٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی

جرگہ میں مطالبہ کیاگیا ھےکہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑکھل آر۔ایچ۔سی کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور نہ ہی عوام کی ضروریات کے مطابق ادویات مہیا ھوتی ہیں ۔مریضوں کو راولاکوٹ اور راولپنڈی ریفر کیا جاتا ھے۔

جرگہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ T.H.Qکی جو سہولیات محکمہ صحت کے قوانین میں موجود ہیں وہ مکمل طور پر مہیا کی جائیں مقررین نے کہا ھے کہ عرصہ سے ہسپتال کے حوالے سے تحریک چل رہی ھے لیکن موجود اور سابقہ حکومت نے تراڑکھل کو نظر انداز کیا اور موجودہ حکومت کے ھیلتھ پیکیج میں بھی تراڑکھل کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ھے

لہیزا عوام کا مطالبہ ھے کہ اگر THQتراڑکھل میں مکمل صحت کی سہولیات مہیا نہیں کی جاتی تو عوام راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے

مقررین جرگہ میں دوسروں کے علاؤہ سردارمحمدشبیرخان صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن ۔سرداردوالفقار خان سردارمنشاءعظیم ایڈوکیٹ چیرمین ٹاؤن سردارابرارحفیظ سردار شعیب خان سردارقاری نصیر احمد سردار مقبول شاہین سردارعمررزاق سردار خالد محمود قلعاں کامران قادر سردار آقتاب صدر ٹرانسپورٹ کامران خالدسردار جہانگیر رائے حفیظ سردار خورشید ضیاء ممتاز حسین فہیم اکبر انیس گوگاشامل تھے جرگہ میں کیثر تعداد میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے علاؤہ تراڑکھل کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.