وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ بھمبر،انتظامات مکمل

وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ بھمبر،انتظامات مکمل

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمدشہباز شریف کے متوقع دورہ کے حوالے سےانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے ہمراہ بھمبر رجانی کے مقام پر دانش سکول سائنس اینڈٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

آزادکشمیر سطح پر دانش سکول سسٹم کا یہ پہلاپروجیکٹ ہے جسکادائرہ کار وسیع کرکے مزید دو اضلاع اور گلگت بلتستان میں دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل انتظامی معاملات کامعائنہ کرنے کے لئے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی،چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرخوشحال خان خٹک،آئی جی پولیس راناعبدالجبار،وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن آصف، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری مختارحسین،ڈی آئی جی چوہدری لیاقت حسین،ایڈیشنل کمشنرچوہدری حق نواز، ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمد امین،پروجیکٹ ڈائریکٹردانش سکول سسٹم ہارون داس،وفاقی حکومت کے اعلی حکام،ایس ڈی ایم صاحبان،پولیس مجسٹریٹس و دیگر متعلقہ ادارہ جات کے نمائندگان نے مجوزہ سائٹ کامعائنہ کیا۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کادورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،آزادکشمیر بھر کے لحاظ سےضلع بھمبر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ دانش سکول سسٹم کے بڑے منصوبے کا آغاز بھمبر سے ہورہاہے۔بھمبر شہیدوں غازیوں کی سرزمین اور مہمان نواز ہے۔

معززمہمانان کاپروقار انداز میں استقبال کیاجائے گا .پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون داس نے بریفنگ میں بتایاکہ دانش سکول سائنس اینڈٹیکنالوجی سسٹم بھمبر کے لئے بڑی نعمت ثابت ہوگا۔پروجیکٹ کے حوالے سے بریفبگ کے بعد انہوں نے بتایاکہ بلوچستان میں 4 سائٹس جبکہ اسلام آباد میں کنسٹرکٹشن ورک جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.