چیف انجینئرکمیونیکیشن اینڈورکس شاہرات پنجاب کادورہ آزادپتن 

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی تحریک پر آزاد پتن شاہراہ کی مرمتی کے لیے چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شاہرات پنجاب کا دورہ آزاد پتن کہ

 

سدھنوتی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق کی جانب سے پونچھ ڈویژن کی عوام کی سفری مشکلات کو اجاگر کرنے اور آزاد پتن شاہراہ کی فوری مرمت کے لیے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے سڑک کی مرمتی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

 

اسی سلسلے میں چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب منصور احمد نے آزاد پتن شاہراہ کا دورہ کیا اور آزاد پتن ڈیم کے پانی سے متاثرہ مقامات اور لینڈ سلائیڈنگ کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ سپرنٹینڈنٹ انجینئر راولپنڈی رؤف طاہر، مہتمم شاہرات محمد آصف، چیف انجینئر نیسپاک سعداللہ جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

 

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق نے چیف انجینئر کو آزاد پتن شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ اور عوام کو درپیش سفری مشکلات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مرمتی کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ پونچھ ڈویژن کے عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

 

واضح رہے کہ آزاد پتن ڈیم کی تعمیر کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آزاد پتن شاہراہ متعدد بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی، جس سے پونچھ ڈویژن کے عوام کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا تھا۔

دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر منصور احمد نے کہا کہ شاہراہ کو مرمت کر رہے ہیں اس کے لیے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ مرمتی کام کا سروے مکمل کر کے جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے اور شاہراہ کی مرمت سے سفری سہولیات بہتر ہوں گی۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سدھنوتی کے زمہ داران ، ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن آزاد جموں و کشمیر ، سدھنوتی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سمیت صحافی و دیگر افراد بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.