ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کاگرین انکلیوIIبارہ کہوکادورہ

ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کاگرین انکلیوIIبارہ کہوکادورہ سرکاری ملازمین کو کم لاگت ہاؤ سنگ منصوبے مہیا کرتاہے کہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو II- (سکائی گارڈن) بارہ کہواسلام آبادکا دورہ

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے ایف جی ای ہاؤسنگ اتھارٹی جو کہ سرکاری ملازمین کو کم لاگت ہاؤ سنگ منصوبے مہیا کرتاہے۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انگلیو II- بارہ کہواسلام آباد جو کہ(سکائی گارڈن) کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہے۔ مشتر کہ محنت کے نتیجے میں گرین انکلیوII- کے پہلے حصے کا کام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔یہ پروجیکٹ تقریبا 11 ہزار کنال پر مشتمل ہے اور اس میں تقریبا 2403 کنال پر ترقیاتی کام سال 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ فیز ون کے پہلے حصے جو کہ (A,B,C,D&E) بلاک پر مشتمل ہے۔ ٹیکنیکل سٹاف کی انتھک محنت کی وجہ سے قلیل مدت میں بلاک اے اور ڈی میں مستقبل قریب میں کام مکمل ہونے جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کاگرین انکلیو II- (سکائی گارڈن) بارہ کہودورہ
ڈائریکٹر جنرل کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو II- (سکائی گارڈن) بارہ کہواسلام آباد کا مورخہ21جنوری 2025کو دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئرافسران کی انتھک محنت پر ان کی تعریف کی۔ڈائریکٹر جنرل نے پروجیکٹ گرین انکلیو- II(سکائی گارڈن) کی مکمل بریفنگ لی۔انہوں نے کام کی برق رفتاری کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا اور مزیدکہا کہ وہ ہر ماہ ہنگامی بنیادوں پر پروجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے پر عزم رہیں۔ گرین انکلیو II- میں بہترین کام کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے، سینیئر افسران،ملازمین اور سکائی گارڈن کے سی ای او کی کارکردگی کوسراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.