چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ کاای کچہری سیشن کاانعقاد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ کاای کچہری سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو ای-کچہری سیشن کا انعقاد کیا۔ ایک گھنٹہ 14 منٹ جاری رہنے والی ای-کچہری کے دوران 37 کالرز نے کال کرکے چیئرپرسن کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن رو بینہ خالد نے عملے کو تمام مسائل اور شکایات کو موقع پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ای ۔کچہری کے پلیٹ فارم سے تمام مستحقین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے سروے کی کوئی فیس نہیں ہے اور نہ ہی پروگرام میں اندراج کیلئے کوئی سروے فارم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود بی آئی ایس پی کے تحصیل دفاتر میں قائم کردہ ڈائنامک رجسٹری سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے مستحق گھرانوں کا سروے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سروے کا کوئی دوسرا طریقہ کار نہیں ہے لہذا کسی سے بھی اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ سروے ہونے کے بعد 2 سال سے قبل اس گھرانے کا سروے ممکن نہیں لہذا بار بار سروے کی درخواست نہ کریں نہ ہی بار بار سینٹرز جا کر خود کو تکلیف میں ڈالیں ۔ 8171 بی آئی ایس پی کا واحد سرکاری نمبر ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے نمبر پر بھروسہ نہ کریں،

تمام دوسرے نمبرز سے مسیج دراصل فراڈ ہیں ۔ مستحق خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رقم پوری گن کے وصول کریں اور کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر اپنی شکایت کا اندراج کرائیں۔ آپ ہمیں اپنی شکایات درج کرائیں ، ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ دھوکہ باز اور جعلسازوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.