پونچھ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)شمیری عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے راولاکوٹ میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا۔ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد مشتاق خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل سرفراز خان نے کی۔ اس احتجاج میں سول سوسائٹی، مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے اور بھارت مخالف نعرے درج پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا کر تمام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقررین نے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔
اختتام پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل تک جدوجہد جاری رکھیں