دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کاجذبہ حریت ختم نہیں کر سکتی

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کاجذبہ حریت ختم نہیں کر سکتی

باغ(کشمیر ایکسپریس نیوز)خدیجہ زرین فاونڈیشن (KZK)کی چیئرپرسن میڈم خدیجہ زرین نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام سے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا ہے، کشمیر کشمیریوں کا بھارت کی9لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام اپنی آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں،پاکستان کا آخری سپاہی،آخری گولی تک کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے،ہم مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کشمیریوں کا قاتل ہے وہ فوج کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں آکر دیکھائے ہم مان جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرحیدری چوک میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

مظاہرے سے مہاجرین جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ محمد لطیف لون،صدر ارشاد بٹ،شفیع کشمیری،سردار مقصود صابر،صدر مہاجرین کیمپس چوہدری محمد عزیز،افضل خان،چوہدری فاروق،مولانا صہیب کشمیری،سیف دین میر،چوہدری اشفاق،عبدالقیوم،خورشید خان،چوہدری غلام محمد،فائزہ اکثیر ودیگر نے خطاب کیا

یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ احتجاجی ریلی میں گیاری چوک سے شروع ہوئی جو مین بازار کا چکر لگانے کے بعد حیدری چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا، ہزاروں لوگ کا اس مظاہرے میں امڈ آے،شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور بھارت مخالف نعروں سے مزین بینرز اٹھا رکھے تھے ظلم و جبر ہاے ہاے،چھین کے لیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی کے فلگ شگاف نعروں سے باغ کی فضاء گونج اٹھی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کا جمہوریت ہونے کا دعوی عالمی جھوٹ ہے پوری دنیا بھارت کیطرف سے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضے کو جمہوریت کا قتل سمجھتی ہے اقوام متحدہ میں 76 سال قبل پاس ہونے والی قراردادوں سے انحراف بھارت کے دہشت گرد عزائم کو بے نقاب کرتا ہے کشمیری اپنے دم پر تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں لاکھوں جانیں جا چکی ہیں

لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے والا بھارت دنیا کے سامنے یوم جمہوریہ منا کر عالمی دنیا میں مذاق بن رہا ہے کشمیری قوم آج بھارت کے جھوٹے جمہوری دعوے کے خلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہے جو بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت کو اس بات پر پابند کرے کے وہ کشمیر پر جبری قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دیا جایتاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.