پرائس کنٹرول کمیٹی کوٹلی کےوفدکااسلام آبادوراولپنڈی کادورہ

پرائس کنٹرول کمیٹی کوٹلی کے ایک وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی کا دورہ

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی میجر (ر) ناصر رفیق کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کوٹلی کے ایک وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی کا دورہ کیا۔

اس وفد میں اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ احمد سبحانی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی منور چوھان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوٹلی ڈاکٹر حمزہ عزیز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کوٹلی میاں نوید اللہ، مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن کوٹلی راجہ گلریز خان اور سینئر ویٹرنری آفیسر کوٹلی ڈاکٹر مبشر عدیل شامل تھے۔

دورہ کے دوران کمیٹی نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )اسلام آباد عثمان اشرف ،صدر پاکستان چیمبر آف سمال بزنسز اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی، جنرل سیکرٹری پاکستان چیمبر آف سمال بزنسز اینڈ سمال انڈسٹریز اور جنرل سکریٹری آل پاکستان میٹ اینڈ چکن سردار ظہیر خان ، صدر پرائس کمیٹی اسلام آباد روش دل خان ہوتی ،نائب صدر پرائس کمیٹی اسلام آباد چودھری الیاس، مجسٹریٹ پرائس کمیٹی اسلام آباد عثمان خان سے ملاقات کی اور پرائیس کنٹرول کے طریقہ کار کو موثر بنانے کے لیے ضروری معلومات حاصل کیں۔

کمیٹی نے ھول سیل مارکیٹ ، سبزی فروٹ مارکیٹ اور گوشت مارکیٹ کا دوراہ بھی کیا . سبزی فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کا معائنہ کیا اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے پرائس کنٹرول کے میکنزم کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو پیش کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.