چئیرمن سینٹ یوسف رضا گیلانی سے سید شہزادکی اہم ملاقات

چئیرمن سینٹ یوسف رضا گیلانی سے سید شہزادکی اہم ملاقات

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) چیئرمین سینٹ و سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ و صدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی سے اسلام اباد میں اہم ملاقات اس موقع پر سید شہزاد حیدر کاظمی کے صاحبزادے سید دانیال حیدر کاظمی بھی موجود تھے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اپنی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ صدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی اور سید دانیال حیدر کاظمی چوہدری عمران صابر سے اسلام اباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید شہزاد حیدر کاظمی صاحبزادہ سید دانیال حیدر کاظمی عرف بھائی جان کو برطانیہ سے پاکستان آمد پر ویلکم بھی کیا

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے سید شہزاد حیدر کاظمی کے اعزاز میں پرتکلف دعوت بھی دی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سید شہزاد حیدر کاظمی پاکستان پیپلز پارٹی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

ان کے والد محترم سید نثار حسین شاہ کاظمی مرحوم اور ان کے بھائیوں کاظمی برادران کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیےخدمات اور جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کو سید شہزاد حیدر کاظمی نے مضبوط کیا اور ذلفقار علی بھٹو کے ویزن کے مطابق برطانیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو متد و منظم رکھا ہے اس پر سید شہزاد حیدر کاظمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سید نثار حسین شاہ کاظمی مرحوم اور کاظمی برادران کو پاکستان پیپلز پارٹی سے وفا نبھاتے ہوئے نصف صدی بیت گئی ہے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا نہ ہی اپنا مفاد دیکھا بلکہ پارٹی کی ہر کال پر لبیک کہا ایسے کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے قابل فخر اور بڑا اثاثہ ہوتے ہیں

سید یوسف رضا گیلانی نے سید شہزاد حیدر کاظمی اور صاحبزادہ سید مدثر حیدر کاظمی سے ملاقات کر کے خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سید نثار حسین شاہ کاظمی مرحوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ازاد کشمیر پر میں ایک مضبوط جماعت بنائی اسی طرح سید شہزاد حیدر کاظمی اور ان کے بھائی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط جماعت بنائیں گے

ان خیالات کا اظہار سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین پی وائی یو برطانیہ و صدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی سے ملاقات کے دوران کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.