رومینہ خورشیدسےجرمن وزارت اقتصادی تعاون کےوفدکی ملاقات

رومینہ خورشید عالم سے جرمن وزارت اقتصادی تعاون وترقی کے وفدکی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے جرمن وزارت اقتصادی تعاون وترقی کے وفدکی ملاقات، فریقین کا موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی پر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور

رومینہ خورشید عالم کاجرمنی سے موسمیاتی لائحہ عمل کی تیاری میں تکنیکی تعاون فراہم کرنےکامطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ
پاکستان حالیہ برسوں میں سیلاب، خشک سالی اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجز سے شدید متاثر ہوا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اختراعی حل پر خصوصی توجہ دی،

رومینہ خورشید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اہمیت کاحامل ہے، پاکستان پیرس معاہدے کے تحت آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.