وزیراعظم آزاد کشمیر سے معروف میڈیا انفلوئنسرز کی ملاقات، سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے Media influencer Carrie and Mac Candee نے وزیراعظم سیکرٹریت میں ملاقات کی.
اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق اور عبدالماجد خان بھی موجود تھے. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست میں ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے.
آزاد کشمیر اپنے قدرتی حسن اور موسم کیوجہ سے سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔ یہ قدرتی پہاڑوں اور دریاؤں کی وجہ سے خوبصورت ہے. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پرامن خطہ ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح آزادکشمیر کا رخ کر رہے ہیں.حکومت آزاد کشمیر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھا رہی ہے۔
اس حوالے روڈ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر غیرملکی سیاحوں کیلئے بہترین جگہ ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر پر امن خطہ ہے اور آزاد کشمیر میں اس وقت ایک سیاسی قیدی بھی نہیں۔ آزاد کشمیر میں حکومت جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محصور کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے پہاڑ اور دریا اس کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہیں. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا دور جدید میں طاقتور ہتھیار بن چکا ہے. وفد نے آزادکشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی.