آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا تعلیمی میدان میں شاندار کارنامہ

آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا تعلیمی میدان میں شاندار کارنامہ،قومی نصاب 2023 کے مطابق پرائمری کتب کی تیاری مکمل

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیرمین ٹیکسٹ بورڈ آزاد کشمیر سید طفیل حسین بخاری کی سربراہی میں ٹیکسٹ بک بورڈ کا فروغ تعلیم کے لیے شاندار کارنامہ۔آ زاد جموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں قومی نصاب 2023 کے مطابق صرف چھ ماہ کی مدت میں پرائمری سطح کی تمام کتب تیار ی مکمل۔یہ نصا ب سال 2025سے نافذ ہو گا۔

یہ کتب قومی نصاب کے عین مطابق تمام حاصلات تعلم پر مبنی انتہائی دلچسپ کتب ہیں ۔کتب کا حجم مناسب ہے جس سے بچے کے جسمانی اور والدین کے مالی بوجھ میں بہت تخفیف ہو گی۔نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کے تمام ٹیکسٹ بک بورڈز کی تاریخ میں پہلی دفعہ کتب کی تیاری کے عمل میں معیار میں بہتری کے ساتھ کتب کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے ۔

جو بلاشبہ فروغ تعلیم کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔بلاشبہ بورڈ انتظامیہ کی شبانہ روز محنت سے ہی یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین سید طفیل حسین بخاری اور تمام ملازمین نے گزشتہ دو ماہ نہ صرف ہفتہ وار تعطیلات نہیں کیں بلکہ کئی کئی گھنٹے اضافی کام کیا ہے۔

کتب کی قیمت میں 50 فیصد کی حیرت انگیز مگر نہایت خوش گوار کمی کی گئی ہے۔جس پر چیرمین ٹیکسٹ بورڈ آزاد کشمیر سید طفیل حسین بخاری اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.