لارڈ نذیر احمد کی اہلیہ کی وفات،رادھرم میں سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کا اظہار تعزیت
رادھرم (نمائندہ خصوصی) سابق رکن ہاؤس آف لارڈز، لارڈ نذیر احمد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس دکھ بھری گھڑی میں بریڈفورڈ میں تعینات قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی، سابق لارڈ میئر لیڈز کونسلر محمد اقبال، معروف صحافی زاہد نور، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر ایوب، معروف کاروباری شخصیت یونس چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے لارڈ نذیر احمد سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم شخصیت ہیں اور ان کی اہلیہ کی وفات پوری کمیونٹی کے لیے ایک صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سابق لارڈ میئر لیڈز کونسلر محمد اقبال نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور ان کی اہلیہ کی وفات ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے بھی مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
معروف صحافی زاہد نور ،سینئر صحافی شفقت مرزا ، کونسلر معروف ،تحریک انصاف کے رہنما طاہر ایوب اور کاروباری شخصیت یونس چوہدری نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں لارڈ نذیر احمد اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
دوسری جانب کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی لارڈ نذیر احمد سے اظہار تعزیت کیا اور مختلف تعزیتی پیغامات میں ان کے غم میں شریک ہونے کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ لارڈ نذیر احمد برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک ممتاز شخصیت ہیں اور ان کی اہلیہ کی وفات پر برطانیہ سمیت دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔