ڈڈیال پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
ڈڈیال پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، شراب، چرس اور اسلحہ برآمد
ڈڈیال (ایم سہیل)ڈڈیال پولیس کی بہاری روڈ پر کاروائی، ڈرگ ڈیلر عمر یاسین گرفتار، 72 بوتل شراب، چرس گردہ اور ناجائز اسلحہ برآمد،
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور DSP سید اشتیاق گیلانی کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن جاری ہے،
ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر شبیر احمد نے معہ ASI محمد اقبال، تفتیشی آفیسر زاہد عباس، DFC ذیشان مجید، احتشام حسین، ندیم اختر پولیس ٹیم نے بہاری روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر عمر یسین ولد محمد یسین ساکنہ مینڈلہ تیتری نوٹ، تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ حال سیکٹر 6 کو گرفتار کرکے 72 بوتل شراب، 520 گرام چرس گردہ اور ایک پستول 30 بور برآمد کرلی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔