قرآنی تعلیمات سےمعاشرتی اصلاح ممکن ہے، ڈاکٹرحمیرا

قرآن کی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اورفلاح کا فریضہ انجام دیا جا سکتا ہے ۔ڈاکٹر حمیرا طارق

*سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کی تقریب تقسیم اسناد کے شرکاء سے خطاب۔

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا اور فریضہ اقامت دین قرآن انسٹیٹیوٹ کا مشن ہے۔ یہ بات

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے مذید کہا کہ آج المیہ ہے یہ کہ قرآن ہمارے سینوں میں عزت و احترام کے لیے تو موجود ہے لیکن نظام کے قیام کے لیے نہیں ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام قرآن کا ڈپلومہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد اور مبارک باد پیش کی۔

نگران الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ راحیلہ بقائ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد آج کی تعلیم یافتہ عورت کو قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے ،

ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر ذبیدہ جبین ، عفت سجاد اور صدر جے آئی ویمن ونگ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر طلعت نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.