جماعت اسلامی کابنوقابل پروگرام کااعلان،پبلک ایڈکمیٹیاں قائم

جماعت اسلامی کابنوقابل پروگرام کااعلان،پبلک ایڈکمیٹیاں قائم

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے بنو قابل پروگرام کے اعلان کے ساتھ سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم ،سید سلیم شاہ چیئرمین اور خالد زیدی پر مشتمل پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی ،

گرین ویلی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزادلاکھوں نوجوانوںکو فری آئی ٹی کورس کرائیںگے سائبر یکلز سیکھائیںگے تاکہ نوجوان باعزت روزگار کے قابل بن سکیں،سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم کی پرستی میں پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی ہے،

جماعت اسلامی کابنوقابل پروگرام کااعلان،پبلک ایڈکمیٹیاں قائم 

مظفرآباد دارلحکومت ہے یہاں ہر ضلع کے سائلین آتے ہیں ان کے مختلف دفاتر میں مسائل ہوتے ہیں جو فوری حل کاتقاضا کرتے میں مگر سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اس کے مسئلہ حل نہیں ہوتا طرح اگر کسی فرو کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ جماعت اسلامی سے رابطہ کرے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی اس کامسئلہ حل کرائے گی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ میںپوچھتاہوں کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ کے دوران مظفرآباد کے ماحول کو بچانے کے لیے جو جھلیں بننی تھیں وہ کہاں ہیںاس کو کون ذمہ دار ہے ،لوہار گلی ٹینل پر کام ابھی تک کیوں شروع نہیں ہوا،سی پیک کے منصوبے کیوں سست روی کا شکار ہیں،

مظفرآباد جو ریاست کا چہرہ ہے اس کے رہنے والوں کے لیے پینے کاصاف پانی تک میسر نہیںشہر کی صفائی کو کوئی بندوبست نہیں ہے ،تھانے کچہریوں میںعوام رل رہے ہیں ،ہستپالوں میںمریض پریشا ن ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کو سکھی کرنے کے لیے پبلک ایڈ کیٹیاں قائم کیں،جماعت اسلامی قانون اور آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہیں سائلیں کے مسائل حل کرائے گی،

انھوں نے کہاکہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں اپنا فوکل پرسن مقرر کرے پبلک ایڈ کمیٹی کے ممبران سے مل کر مسائل حل کرائیںگے،اس سے آزاد خطے کے اندر اضطراب ختم ہوگا ۔

Comments are closed.