آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ بلدیاتی نمائندگان کے فنڈز ایم ایل ایز کو دینے پر پابندی تمام ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا حکم
مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرے اور بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کی بروقت اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلدیاتی ترقیاتی فنڈز اراکین اسمبلی (MLAs) یا کسی اور غیر متعلقہ ادارے کو جاری نہیں کیے جا سکتے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی فنڈز مقامی کونسلوں کو منتقل کرے تاکہ بلدیاتی نظام مؤثر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا سکے۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پٹیشن سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ بیرسٹر ہمایوں نواز ،راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی جس پر آج ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے فیصلہ سنا دیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کو ایم ایل ایز اور ایم ایل ایزمہاجرین ودیگر افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہےجو کہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے۔
عدالت نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس عمل کو روکے اور بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کو صحیح مصرف میں استعمال کرے۔
بلدیاتی نمائندگان کےفنڈزایم ایل ایزکودینےپرپابندی