عوام کےدردکااحساس،پروٹوکول کم کردیا،چوہدری انوارالحق
اسلام آباد(وقائع نگار ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے مشیر حکومت برائے زکوٰۃ وعشر محترمہ صبیحہ صدیق کی قیادت میں چڑھوئی کے وفد نے جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی.مشیر حکومت صبیحہ صدیق نے وزیراعظم کو آبائی علاقے پرائی کے دورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ حکومت نے تمام وسائل عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کر دئیے ہیں میں نے اپنا پروٹوکول بڑی حد تک کم کر دیا ہے عوام میں سے ہوں اس لئے عوام کے درد کا احساس ہے۔ میرے طرز زندگی سے سب واقف ہیں آئین و قانون کے تحت آگے بڑھ رہا ہوں اور پورے سسٹم کو آئین و قانون کے تابع کر دیا ہے،اب کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں ہے،بائیو میٹرک نافذ ہے دفاتر میں حاضری 90 فیصد سے زائد ہے اس سے دفاتر میں آنے والے سائلین کیلئے آسانی ہوئی ہے۔ ہر وزیر،مشیر اور معاون خصوصی بااختیار ہے ان کا کوئی بھی اعلان اور وعدہ وزیراعظم کا ہے۔
عوام کےدردکااحساس،پروٹوکول کم کردیا،چوہدری انوارالحق
انہوں نے کہا کہ جس کا بیٹا یا بیٹی باصلاحیت ہے اسے گھر بیٹھے ملازمت کا آرڈر ملے گا کسی کی سفارش اور کسی جگہ جانے کی ضرورت نہیں اپنے بھائیوں،بہنوں اور اولاد کو کہیں کہ محنت کریں جو نوکری کر رہے ہیں وہ محنت سے اپنا کام کریں جو پڑھائی کر رہے ہیں وہ دل لگا کر پڑھیں محنت میں ہی عظمت ہے اور یہی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بجٹ میں تعلیم پر خاص فوکس کیا ہے انشائاللہ شرح خواندگی کو بڑھایا جائے گا،بیروزگاری کو کم کرنے کیلیے 5 ارب کی لاگت سے فنڈ قائم کر رہے ہیں جس سے ہنرمند نوجوان بچوں اور بچیوں کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ روزگار شروع کر کے اپنا اور اپنے خاندان کی معاشی مشکلات میں کمی لائیں۔وزیراعظم نے کہا جو بچہ اور بچی معاشی مجبوری کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا اور باصلاحیت ہے ایسے بچوں اور بچیوں کیلیے ایک ارب روپے کی لاگت سے تعلیمی وظائف کا فنڈ قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ دے گی چڑھوئی کے جملہ مسائل کو مشیر حکومت کی تجاویز کی روشنی میں حل کیا جائے گا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری محمد افسر آف سندڑار،اظہر حسین راجدھانی سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر،چوہدری ذوالقرنین،ملک عرفان سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر،چوہدری فریدکالاڈب، چوہدری جاوید چڑہوئی سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر،چوہدری اسد مقبول خانکہ کہٹیڑہ سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر،چوہدری شفیق،چوہدری ریاض،چوہدری رازق،چوہدری غوث،صہیب صدیق چوہدری, چوہدری سیف اللہ, چوہدری ذوالقرنین اور دیگر نے ملاقات کی.
عوام کےدردکااحساس،پروٹوکول کم کردیا،چوہدری انوارالحق
Comments are closed.