5 جولائی سیاہ دن، بلاول بھٹو کے فیصلے کے مطابق حکومتی سیٹ اپ کا حصہ ہیں،لطیف اکبر
مظفرآباد(کشمیر ایکپسریس نیوز) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ آج ملک کی حالات کی بنیاد 5 جولائی 1971 کا جمہوری حکومت پر شب خون ہے 5 جولائی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مار کر مارشل لاء نہ نافذ کیا جاتا تو آج پاکستان دنیا میں جدید ترین ترقی یافتہ ملک اور عوام خوشحال زندگی بسر کر رہے ہوتے لمحہ کی غلطی صدیوں کہ سزا کا محاورہ 5 جولائی 1971 کا جمہوری حکومت کا شب خون ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر چیمبر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہماری موجودہ پوزیشن چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے فیصلے کے مطابق ہے ہم انکے فیصلے کے پابند ہیں انکا فیصلہ کے مطابق موجودہ حکومتی سیٹ اپ کا حصہ ہیں اور جب چیرمین بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا کہ اس سیٹ اپ کا حصہ نہیں رہنا ہے تو اس پر عمل کر دیا جائے گا چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بطور لیڈر قوم کو متحد کیا ایک دو لخت ہو جانے والے ملک اور مایوس عوام کو نیا جذبہ ولولہ دیکر ایک قوم بنایا ملک قوم کو سیاسی معاشی دفاعی استحکام کی منزلوں سے ہمکنار کیا ساری دنیا میں پاسپورٹ کا مقام منزلت کی نئی راہ متعین کی لیکن ایک ڈکٹیٹر نے انکی حکومت پر شب خون مار کر ملک و ملت کو روشنیوں کے سفر سے محروم کرکے اندھیرے میں دھکیل دیا اس کا خمیازہ آج تک ملک ملت بھگت رہے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کل بھی اس قوم کے مسیحا تھے آج بھی انکا نظریہ اور اصول ملک ملت کی نجات کا واحد راستہ ہے یہ خوش قسمتی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کے راستے پر گامزن ہیں اور سیاست نہیں ریاست کو بچانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں ملک ملت کو امید کی کرن بن کر آگے بڑھانے کی جدوجہد کررہے ہیں آج قوم خصوصا نوجوانوں کی امیدوں کا محور و مرکز بلاول بھٹو بن چکے ہیں انشاءاللہ انکی قیادت میں ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ملک ملت کو ساری دنیا میں ایک باوقار خوشحال پاکستان کا مشن آگے بڑھے گا اور ملک اندھیرے سے نکل کر پھر روشنیوں کے سفر پر گامزن ہوگا لطیف اکبر کا ایک سول کے جواب میں کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ سیٹ اپ کا ساتھ چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دیا گیا جس لمحہ چیرمین نے حکم دیا کہ حصہ نہیں رہنا تو ہم دوسرے لمحہ انکے حکم کی تعمیل کر دینگے ہماری روز اول سے پالسی پارٹی قیادت کا فیصلہ پر عمل درآمد ہے پارٹی ڈسپلن اور پالسی ہی ہمارا اصول ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مقصد اور مشن پاکستان کا مفاد استحکام ہے سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے ہم انکے کارکن ہیں
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.