عالمی بینک کےایگزیکٹو ڈائریکٹرزکابینظیرون ونڈوسینٹرکادورہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی بینک کے 19 رکنی ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ، عالمی بینک کے 19 رکنی ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکٹری عامر علی احمد نے اعلیٰ سطحی وفد کا خیر مقدم کیا ۔ وفد کے ون ونڈو سینٹر دورے کا مقصد مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی طور پر ون ونڈو آپریشنز کا جائزہ لینا تھا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مبنی وفد میں عبدالحق بیدجاوئی، زینب احمد، بیٹریس میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹریسا سولبز، پال بونمارٹن، لونکھولولیکو میگولا، مارلین سوزی نزینگو، توقیر شاہ، مرسی ٹیمبون، شادیہ آدم، کرل بیچ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
عالمی بینک کےایگزیکٹو ڈائریکٹرزکابینظیرون ونڈوسینٹرکادورہ
ڈی جی این ایس ای آر ڈاکٹر عاصم اعجاز نے وفد کو بی آ ئی ایس پی ون ونڈو آپریشنز پر تفصیلی بریفننگ پیش کی ۔ وفد نے سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کے ہمراہ این ایس ای آر سروے ڈیسک پر مستحق خواتین کی رجسٹری، تعلیمی وظائف میں بچوں کے اندراج، خواتین کیلئے نشوونما آگاہی سیشن اور ادائیگی کے نظام کا براہ راست جائزہ لیا اور بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر کے تمام اقدامات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں سراہا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے وفد کو آگاہ کیا کہ بی آئی ایس پی کے تحت 93 لاکھ بینفشریز کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے،جن کی تعداد عنقریب 1 کروڑ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کریڈیٹ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے کہ انہوں نے بی آئی ایس پی کی مالی معاونت کیلئے گھرانے کی خاتون خانہ کو اہل قرار دیا۔ بی آئی ایس پی ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کی غریب خواتین کو معاشی خودمختاری اور شناخت ملی حاصل ہوئی۔
قبل ازیں، امجد ظفر خان کی سربراہی میں عالمی بینک کے وفدبے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ۔ وفد 17 فروری تا 25 فروری تک بی آئی ایس پی کے دورے پر ہے جس کا مقصد بی آئی ایس اور عالمی بینک کے مابین کرائسز ریزیلینٹ سوشل پروٹیکشن CRISP فریم ورک، پروگرام ایکشن پلان اور معاہدوں پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔
عالمی بینک کےایگزیکٹو ڈائریکٹرزکابینظیرون ونڈوسینٹرکادورہ
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے وفد کو آگاہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے جلد ہی مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے جارہا ہے تاکہ امدادی رقوم براہ راست انکے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاسکے اور مستحق خواتین اپنی سہولت کے مطابق اپنے منتخب کردہ بینک سے رقم نکلوا سکیں گی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہم بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق افراد کی بین الاقوامی ڈیمانڈ کے مطابق سکل ٹریننگ اور بیرون ملک ملازمت کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں جس میں ہمیں NAVTTC اور منسٹری آف اوورسیز کا تعاون حاصل ہے۔ علاوہ ازیں، ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن سکیم، مالی خواندگی، سروے کیلئے شمار کنندگان کی ٹریننگ و مانیٹرنگ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں امجد ظفر خان (سینئر سماجی تحفظ کے ماہر/ٹاسک ٹیم لیڈر) کے ہمراہ محترمہ میلس یو گوون (لیڈ اکنامسٹ/کو-ٹاسک ٹیم لیڈر) اور زینب مجو کا (ماہر معاشیات)بھی موجود تھیں جنہوں نے چیئرپرسن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی کو مشن کے مقاصد اور متوقع نتائج سے آگاہ کیا اور عالمی بینک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عالمی بینک کےایگزیکٹو ڈائریکٹرزکابینظیرون ونڈوسینٹرکادورہ