آزادکشمیر،برفباری اوربارشوں کاسلسلہ جاری،سردی میں اضافہ
باغ(سرفراز مغل)باغ آزاد کشمیر اور اس کے گرد و نواح میں بارش او ر برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا گنگا چوٹی، لسڈنہ، تولی پیر اور محمود گلی سمیت بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری جبکہ میدانی علاقوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تاہم کافی عرصہ بارشیں نہ ہونے کے باعث ندی نالے اور قدرتی چشمے خشک ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی قلت میں کسی حد تک کمی آنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے سردی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔