دھیرکوٹ:بلدیاتی ممبران کامشترکہ اجلاس،عدالتی فیصلےکاخیرمقدم

دھیرکوٹ:بلدیاتی ممبران کامشترکہ اجلاس،عدالتی فیصلےکاخیرمقدم

دھیرکوٹ( طاہر اسلم )دھیر کوٹ میں بلدیاتی ممبران کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی فنڈز اور اختیارات سے متعلق عدالت عالیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے فیصلے کو میرٹ اور انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

 

اجلاس میں ممبرانِ ضلع کونسل، چیئرمین یونین کونسلز، چیئرمین ٹاؤن، اور لوکل کونسلرز نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلدیاتی ممبران کے فنڈز اور اختیارات سے متعلق ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور عدالت کے فیصلے پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائے۔

اجلاس کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ شرکاء نے کہا کہ عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے بلدیاتی نظام میں شفافیت آئے گی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا ہوگی۔

بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے حقوق اور اختیارات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.