الخدمت فائونڈیشن کی ڈونرزکانفرنسز،100ملین روپےکےاعلانا ت
مظفرآباد،بھمبر باغ پونچھ ک،کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرنے دونرز کانفرنسز کراکر 1500یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کے 100ملین روپوں کے اعلانات کراکر تاریخ رقم کی ہے
انسانی ہمدردی کا لازوال یہ جذبہ مفقود نہیں ہونا چاہیے ،الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں ،ان اہل خیر حضرات کا شکریہ جنھوںنے اپنے مال کو یتیم بچوں کے لیے دل کھول کردیاہے
یہی جذبہ اور ہمدردی معاشروں کو ترقی کے عروج پر پہنچاتی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوام کی بے لوث ختم کررہے ہیں،اسلام ہمیں بے سہارا لوگوں کی مدد کا درس دیتاہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں
اسی لیے عوام بھی جماعت اسلامی اور اس کے اداروںکو آخری امید سمجھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطوںکو فلاحی ریاستیں بنایاجائے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتی ہے
انھوں نے کہاکہ اغوش سنٹر ز یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام قومی سطح کے بڑے اداروں سے بہتر کررہی ہے ان کو بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے،اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صدر کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن سات شعبہ ہائے زندگی میں کام کررہی ہے
یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کااہتمام کرنا ہمار اایک شعبہ ہے اسی طرح دیگر شعبوںمیں بھی جاری ہے پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہوں یااور صحت کی سہولیات الخدمت عوام کی فراہم کررہی ہے ،الخدمت فائونڈیشن کی پوری ٹیم پوری محنت سے کام کرتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہے ان سب کی خدمات کو قوم تحسین کرتی ہے۔
Comments are closed.