مصنوعی مہنگائی،ناجائز منافع خوری کیخلاف پولیس مجسٹریٹس مصروف عمل
برنالہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی ،ناجائز منافع خوری کے خلاف پولیس مجسٹریٹس مصروف عمل،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشدمحمودجرال کی ہدایت پرتحصیلداربرنالہ آصف منیر نے بازار کی پٹرتال کی
متعدد گراں فروشوں کو جرمانے،وارننگ،برنالہ تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے فوڈ انسپکٹر زین مظفر کے ہمراہ عوامی شکایات پر برنالہ بازار میں خصوصی چیکنگ کی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے کی گئی اس کارروائی میں تین دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانے کیے گئے، جبکہ دیگر کو سخت وارننگ دی گئی کہ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مصنوعی مہنگائی،ناجائزمنافع خوری کیخلاف کارروائی
تحصیلدار برنالہ نے واضح کیا کہ آج صرف معمولی جرمانے اور تنبیہ کی گئی ہے، لیکن اگر کوئی دکاندار دوبارہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، یہاں تک کہ متعلقہ دکاندار کو تھانے میں بند کیا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشی کی شکایت درج کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سرکاری نرخ نامے پر انتظامیہ کے نمبر درج ہیں، اور اگر کوئی دکاندار زائد قیمت وصول کرتا ہے تو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔