جاتلاں،قصوی ویلفیئرکیجانب سےغریب گھرانوں میں راشن تقسیم

جاتلاں،قصوی ویلفیئرکیجانب سےغریب گھرانوں میں راشن تقسیم

جبی جاتلاں(کشمیر ایکسپریس نیوز)جبی جاتلاں  قصوی ویلفیئر کے طرف سے 100 سے زائد غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر دیاہر غریب گھرانے کو 10 ہزار کا پیکج قصوی ویلفیئر کی طرف سے دیا گیا جس پر قصوی ویلفیئر کے چیئرمین راجہ عامر بشیر نے تمام ڈونرز حضرات کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آج سو سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور آزاد کشمیر کے نواحی شہر جاتلاں ہیڈ پر قصوی ویلفیئر آرگنازیشن اینڈ ایمبولینس سروس کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قصوی ویلفیئر کی طرف سے آج سو سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی

بغیر کسی کی تشہیر کے غریب گھرانوں میں دس ہزار کا پیکج دیا گیا قصوی ویلفیئر کے چیئرمین راجہ عامر بشیر نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کے علاوہ قصوی ویلفیئر کے تمام ڈونرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آج سو سے زائد گھرانے ماہ رمضان کا مہینہ آرام سے گزار سکیں گے

راجہ عامر بشیر نے تقریب میں آنے والے لوگوں سے حطاب کرتے ہوئے کہا کے آج کل کے دور میں جہاں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا اس کے برعکس اگر دیکھا جائے تو پرائس کنٹرول انتظامیہ جاتلاں کے ایریا میں بلکل دلچسپی نہی لے رہی جس پر جاتلاں کے دوکانداروں نے من مانے ریٹ لگا رکھا ہیں

اور غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہیں اس کے علاوہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں دو وقت کی روٹی میسر نئی غریب سفید پوش انسان اب فاقوں پر آن پہنچا ہے وہاں پر قصوی ویلفیئر کی پوری ٹیم اور ڈونرز حضرات ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب گھرانوں کے پیش پیش ہے

ایک پیکچ جس میں غریب لوگوں کے لیے دالیں گھی آٹا چینی اور ضروت کی تمام تر چیزیں مہیا کر رہا ہے اس پر نا صرف علاقہ کے لوگ بلکے ہمارے اوور سیز بھائی بھی قصوی ویلفیئر کے پیش پیش ہیں آج سو زائد گھرانوں میں پیکج تقسیم ہوا ہے

ابھی بھی سفید پوش غریب یتیم اور بیوا خاتون ہیں جن کو راشن کی شدید ضرورت ہے اس با برکت مہینے میں میری تمام ڈونرز حضرات سے اپیل ہے کے اپنی صدقات حیرات زیادہ سے زیادہ قصوی کو دیں تا کے غریب لوگ بھی دو وقت کی روٹی عزت سے کھا سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.