غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)رمضان المبارک میں ناقص غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری،ضلع بھمبرکی تحصیل برنالہ میں فوڈ اتھارٹی نے متعدد دکانداروں کو 13 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمودعلی خان نے تینوں تحصیلوں میں کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں ہیں۔
رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی خاطر
فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایف سی محمودعلی خان کی نگرانی میں برنالہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر
فیض رسول
زین مظفر
نے برنالہ بازارکا تفصیلی معائینہ کیا۔
دوران معائینہ جنرل سٹورز ،بیکرز اور ہوٹلز کی جانچ پڑتال کی گئی۔
دوران معائینہ مختلف دوکانات سے زائد المعیاد اشیاء خوردونوش برآمد ہوئی جن کو موقع پر تلف کیا گیا ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروختگی پر مختلف تاجران کو جرمانے کیے اور تاجران کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے اور ہدایت کی آئندہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سخت کاروائی عمل میں لائے گی ،معائنے کے دوران13 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا،3 دکانداروں کو نوٹسز جاری کیئے۔
6500مالیت کی اشیاء کوتلف کیاگیا۔
Comments are closed.