وادی لیپہ،الگ حلقہ بنانے کیلئےرٹ پٹیشن دائر کرنیکا اعلان

وادئ لیپہ، الگ حلقہ انتخاب بنانے کیلئےرٹ پٹیشن دائر کرنیکا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آل پارٹیز الائنس،کرناہ عوامی اتحاد نے حکومت، اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کے قائدین ،ممبران اسمبلی سے رابطوں کے بعد صرف وادئ لیپہ کی حدود پر اسمبلی میں الگ حلقہ انتخاب بنانے کیلئے عدالت العالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کر دیا

اور عدالت العالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کیلئے نامور وکلاء کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جن میں صغیر جاوید ایڈوکیٹ ،ساجد مقبول ایڈووکیٹ ، راجہ محمد اقبال خاں ایڈووکیٹ ،حماد جنجوعہ ایڈووکیٹ ،ملک وقاص نواز ایڈووکیٹ شامل ہیں ،

لیپہ ویلی کے مخصوص جغرافیائی ،موسمی حالات کے پیش نظر سیاحت کے فروغ ہائیڈرل، منرل،اور لیپہ ٹنل کے میگا پراجیکٹس کے منصوبہ جات تعمیر و ترقی روزگار کی فراہمی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ اور انے والی نسلوں کا باوقار تابناک مستقبل کی علامت اور ضمانت لیپہ ویلی کی حدوں سے مشتمل الگ حلقہ انتخاب ہے یہ اہم نوعیت کے فیصلے آل پارٹیز الائنس اور کرناہ عوامی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے کئے گئے ،

جسکے بعد میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے عوام کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انور الحق پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان معزز ممبران اسمبلی پالیسی سازوں سے پسند نا پسند کی بناء نہیں اللہ پاک کی رضا خلق خدا کو بنیادی انسانی آئینی حقوق فراہم کرنے کے بنیادی مطالبات الگ حلقہ انتخاب اور ٹنل تعمیر میں اپنا کردار ادا کی اپیل کر دی

اؤر کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وادئ لیپہ جلسہ عام میں ٹنل تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے وفاقی بجٹ میں دو ہزار چودہ کی طرح فنڈز مختص کریں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے ادارے ٹنل تعمیر کو سی پیک میں شامل کروانے اور الگ حلقہ انتخاب بنانے میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کا سنہری موقع ھاتھ سے نہ جانے دیں

کیونکہ زبان خلق نقارہ خدا ہوتی ہے اور لائن آف کنٹرول کے خودار عوام کو اپنی بہادر افواج پاکستان اور مقتدر اداروں سے بہت توقعات ہیں جنھوں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اسلامی انسانی نظریاتی کردار کو اولیت دی جس پر ہم انکی دور اندیش پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شوکت جاوید میر نے کہا مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ اور منتخب ممبران بھارتی پارلیمنٹ کا اعتراف کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی عوام کو فراہم کئے گئے بنیادی حقوق وہاں کی نسبت بہت زیادہ ہیں پاکستان کی عالمی سطح پر سیاسی اخلاقی فتح نیک نامی کی مہر تصدیق ثبت ہونے کے مترادف ہیں

انھوں نے لیپہ ویلی سے قانون ساز اسمبلی تک لانگ مارچ سے لیکر ہر فورم پر عوامی جدوجھد کو سراہتے ہوئے چند سال قبل عدالت میں الگ حلقہ انتخاب کے حصول کی خاطر وسیع تر مفادات کی سوچ و فکر سے الگ الگ رٹ پٹیشنز دائر کرنے کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کیا

شوکت جاوید میر نے ایک سوال کے جواب میں ایک مخصوص گروہ کی طرف سے الگ حلقہ انتخاب کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا کردار تاریخ کے غداروں میں شامل کروانے سے اجتناب کریں گے اب نوجوان نسل کے حقوق پر کسی طالع آزما کو شب خون مارنے کیلئے کھلا میدان نہیں چھوڑا جا سکتا اس موقع پر انھوں نے یہ شعر پڑھا،

اب کے برس یہ گلشن والے اپنا حصہ مانگے ہیں ،

پھولوں کو تقسیم کرو تو کانٹے بھی آدھے آدھے ہیں ،

شوکت جاوید میر نے عوامی حقوق کی طویل جدوجھد میں معاونت کرنے والے تمام مکاتب فکر کے علاوہ قومی الیکٹرانک ،پرنٹ، سوشل، ڈیجیٹل ،ریاستی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اسی کار خیر میں مزید رہنمائی کی توقع کا اظہار کیا

شوکت جاوید میر نے کہا کہ وہ قانون ساز اسمبلی کے متوقع اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سیاسی جماعتوں کے سربراہان پارلیمانی لیڈرز اور اداروں کے ذمداروں سے ملاقاتیں کر کے عوام کے جائز مطالبات سے آگاہ کریں گے

اور دوسرے مرحلے پر وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام سے نمائندہ وفد ملاقاتیں کر کے تحریری دستاویزات پیش کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.