چوہدری محمد اشرف مرحوم کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اکیسویں ویں برسی پیپلز ہاؤس بھمبر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

بھمبر (سعد چوہدری سے)بابائے بھمبر مرد قلندر سابق ممبر اسمبلی و سابق چئیرمین ضلع کونسل بانی رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف مرحوم و مغفور کی اکیسویں ویں برسی پیپلز ہاؤس بھمبر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
تفصیلات کے مطابق برسی کی تقریب میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر و سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری یسین ، سابق صدر و وزیراعظم آذادکشمیر سردار یعقوب خان ، سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی ،سابق ایم پی اے چوہدری شجاع نواز جنالہ ، چوہدری اویس ڈوئیاں ، چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم ، وائس چیئرمین ضلع کونسل خاور ہوشیار ، ممبران ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ، حاجی ظہیر الدین بابر ، چوہدری خالد ، راجہ فاروق ، فاروق عالم ، ملک ریاست ، چوہدری حسن اشرف ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف ایڈووکیٹ ، کونسلر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ فہد ، ثاقب بشیر بٹ ، چوہدری اشرف ، رہنماء تحریک انصاف برنالہ چوہدری الطاف دھینگاں والا امجد یوسف ، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ضلع بھمبر انیس کشمیری ، چوہدری یاسر مشتاق چاڑ بلدیہ کونسلر برنالہ ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری منشاء ،ٹھکیدار طارق بٹ ، ٹھیکیدار انعام چوہدری ، ٹھیکیدار چوہدری اشتیاق ، ٹھیکیدار چوہدری الیاس چوہدری امین برنالوی ، ملک بابو خان ،وسیم اکرم ،انصر محمود سنگری لوکل کونسلر ، ماسٹر مجید لوکل کونسلر ، باو عبدالحمید ، باو عبدالرحمن، راجہ فیاض گوگا ، چوہدری احسان خربوزہ ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ ، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ اور صحافیوں سمیت حلقہ برنالہ ، بھمبر سماہنی ، آزادکشمیر اور پنجاب بھر سے عقیدت مندوں چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر و سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری یسین ، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، سابق وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی ، چوہدری اویس ڈوئیاں ، ممبر ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشرف مرحوم درویش صفت انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی خوشحالی کیلئے وقف کی چوہدری اشرف مرحوم پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے آج ان کے صاحبزادے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلزپارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں چوہدری اشرف مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں چوہدری اشرف مرحوم نے بھمبر کے مظلوم اور غریب لوگوں کی خدمت کی جن کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ناکافی تقریب کے میزبان سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے برسی میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ والد محترم چوہدری اشرف مرحوم و مغفور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلزپارٹی کیساتھ وفا نبھائی اور مرتے دم تک پیپلزپارٹی کیساتھ وفا نبھاوں گا مشکلات آتی رہتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آگے بھی کرتا رہوں گا عوام کو کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتا اقتدار آنی جانی چیز ہے عوامی خدمت کا سفر تا زندگی جاری رہے گا #

Leave A Reply

Your email address will not be published.