آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں شجرکاری کا سلسلہ جاری
سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے ڈی ای او شفیق اصغرنے طلبا و اساتذہ کرام کے ہمراہ ڈب ہائی سکو ل میں یادگاری پودا لگا کرشجرکاری کی،ہیڈ ماسٹر محمدطارق سابق ہیڈ ماسٹرمحمدجمیل و دیگر بھی موجود تھے،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمدشفیق اصغر نے اساتذہ کرام و طلباء کے ہمراہ انہوں نے پیغام دیا کہ آج کی نوجوان نسل شجرکاری کے حوالے سے خصوصی توجہ دے پودا لگانا نہ صرف اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے بلکہ صدقہ جاریہ ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ یہ پودے کل کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے اس سے نہ صرف آکسیجن اور سایہ میسر آئے گا بلکہ آئندہ آنے والے ماحولیاتی چیلنجز سے بھی نمٹنے کے لیے یہ پودے مفید ثابت ہوں گے۔پودے لگانے کے بعدانکی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔