پاکستان عالمی سطح پراستعمال شدہ ٹیکسٹائل کا مرکزبن سکتا

پاکستان استعمال شدہ ٹیکسٹائل کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں استعمال شدہ ٹیکسٹائل کی تجارت اور سرکلرٹی پر پینل موضوع میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان استعمال شدہ ٹیکسٹائل کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ ہم بچپن سے ہی استعمال شدہ ٹیکسٹائل استعمال کرتے آ رہے ہیں اور یہ قدرتی طور پر فائدہ مند ہے۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر ممالک بھی اسی راستے پر گامزن ہیں اور پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اگر ٹیکسٹائل کا صحیح طریقے سے دوبارہ استعمال نہ کیا جائے تو یہ ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے اور خوراک کی زنجیر کو بھی متاثر کرتا ہے جو کہ غیر پائیدار اور ناقابل قبول ہے۔

وزیرِ ماحولیات نے کہا کہ اس موضوع پر آگاہی بہت ضروری ہے اور ٹیکنالوجی کا فقدان بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ری سائیکلنگ اور سرکلرٹی کی درست تعریف فراہم کرنی چاہیے۔

وزیرِ ماحولیات نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل کی برآمدات اور تجارت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم آپ کی شرائط کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سبز ہو رہے ہیں۔ آپ ساتھ دیں یا نہ دیں، ہم یہ کریں گے۔ حالات جیسے بھی ہوں، ہم کر کے دکھائیں گے، ماحول کو بہتر بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.