باغ،بھارتی گولہ باری سے نیا نویلہ دولہا شہید،دوبہنیں زخمی

ضلع باغ میں بھارتی گولہ باری سے نیا نویلہ دولہا شہید، دو بہنیں زخمی

باغ (طاہر اسلم)  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کا ایک اور افسوسناک واقعہ، ضلع باغ کے گاؤں کوٹیٹری نجم خان میں 22 سالہ نوجوان اُسامہ عشرت شہید ہوگئے، جب کہ ان کی دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اُسامہ عشرت کو بھارتی شیلنگ کے دوران شدید چوٹیں آئیں، جن کے باعث وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید اُسامہ عشرت کی شادی کو صرف دس دن گزرے تھے، جس پر گاؤں کی فضا سوگوار ہے۔ شہادت کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

بھارتی گولہ باری سے شہید نوجوان کی دو بہنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا معمول بنتا جا رہا ہے، جس پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.