جنگ میں پاکستان کی فتح ،پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز،جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر، چٸیرمین پی سی بی کے ہمراہ بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے
راولپنڈی(رازق بھٹی)پاکستان اور بندوستان کی جنگ میں پاکستان کی فتح کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ہوگیا،
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے میچ کو دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر، چٸیرمین پی سی بی کے ہمراہ بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ،
تماشائیوں کا آرمی چیف کا کھڑے ہو کر خیر مقدم اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔