بلاول بھٹوسےچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالدکی ملاقات

بلاول بھٹوسے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالدکی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات،

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے،

 

چیئرپرسن روبینہ خالد کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیوبینکنگ ماڈل کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے، پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.